۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اختری

حوزہ / ایران میں ہفتہ وحدت کی مرکزی کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ اس سال کے ہفتہ وحدت کے نعرے میں غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ہفتہ وحدت کی مرکزی کمیٹی کے صدر نے حجۃ الاسلام والمسلمین محمدحسن اختری نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں کہا: ماہ ربیع الاول عظیم انسانی اور الہی یادوں سے بھرا ہوا ہے، اسی مہینے میں پیغمبر اسلام(ص) کی بعثت اور دین اسلام کی علیٰ الاعلان دعوت کا آغاز ہوا۔

انہوں نے مزید کہا: اسی مہینے میں نبی اکرم(ص) کی ولادت، امام جعفر صادقؑ کی ولادت اور امام عصرؑ کی امامت کا آغاز ہے، جبکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی بھی اسی مہینے میں ہوئی،امام خمینیؒ نے پہلے ہی سال سے ہفتہ وحدت کو ایک نئی تحریک کے طور پر قائم کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین اختری نے کہا: اتحاد اسلامی کا مسئلہ دین اسلام کا ایک بنیادی مسئلہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور برادری کو فروغ دینے اور اختلافات سے بچنے کی تلقین کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا : اس سال ایک اہم موضوع یہ ہے کہ ہم کامیاب آپریشن 'طوفان الاقصی' کی پہلی سالگرہ کے قریب ہیں اور غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار کو ہفتہ وحدت کے نعرے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

مرکزی کمیٹی کے صدر نے مزید کہا: اس سال ہفتہ وحدت کا تقارن ہفتہ دفاع مقدس کے ساتھ ہوا ہے ، اس لیے اس سال اتحاد کی اہمیت زیادہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین اختری نے کہا: دشمن مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لیے معاشرہ، عوام اور خصوصاً دانشوروں اور نخبگان کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے، اسی پس منظر میں ’’وحدت امت اسلامی میں ہی مظلوم غزہ کی نجات ہے ‘‘ کو اس سال کے ہفتہ وحدت کا نعرہ منتخب کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .